Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل فیسٹیول آف ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے آسٹریلیا میں ہونے والے چار ملکی بین الاقوامی ہاکی ٹورنامنٹ کےلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ پاکستان ٹیم کی کپتانی محمد عرفان کریں گے جبکہ عمر بھٹہ نائب کپتان ہوں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں امجد علی، ابو بکر محمود، عاطف مشتاق، حسن انور، عماد شکیل بٹ، تصور عباس، محمد رضوان جونیئر، ارسلان قادر، شجیع احمد، شان ارشد، عتیق ارشد، اعجاز احمد، بلال قادر اور خضر اختر شامل ہیں۔فرحت خان پاکستان ٹیم کے منیجر اور ہیڈ کوچ مقرر کئے گئے جبکہ ملک شفقت اور محمد سرور معاون کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔ انٹرنیشنل فیسٹیول آف ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان آسٹریلیا اور پاکستان کے علاوہ نیوزی لینڈ اور جاپان بھی شامل ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ آسٹریلوی شہر میلبورن میں رواں ماہ 8 سے 12 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ اس مرتبہ قومی ٹیم میں پہلی مرتبہ 5 نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے اب تک بین الاقوامی میچ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کی۔ان کھلاڑیوں میں جن میں ضلع حیدر آباد کے خضر اختر، سرگودھا سے شجیح احمد، فیصل آباد سے حسن انور، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بلال اور شیخوپورہ سے شان ارشاد شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم ہاکی کے عالمی مقابلوں میں اب تک کی سب سے خطرناک ٹیم رہی ہے جس نے 13 میں سے 12 مرتبہ ایونٹ کےلئے کوالیفائی کیا اور 6 مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔پاکستان 4 مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ اپنے نام کر چکا ہے جو اب تک کا سب سے زیادہ مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ جیتنے کا ریکارڈ ہے۔

شیئر: