Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ نے ہندکیخلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا

 
راجکوٹ :نیوزی لینڈ نے کولن منرو کی شاندار سنچری کی بدولت ہند کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 40 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردیا۔ مہمان نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر اوپنرز مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے شراکت میں 105 رنز بنا کر جیت کی بنیاد رکھ دی۔ مارٹن گپٹل 12 ویں اوور کی پہلی گیند پر 45 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔کپتان کین ولیمسن کی دوسری اور آخری وکٹ 140 کے اسکور پر گری، انہیںہند کے نئے بولر محمد سیراج نے حاصل کی۔کولن منرو نے شاندار 58 گیندوں پر 7 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 109 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے اور فتح کی بنیاد رکھ دی۔سنچری بنانے پرکولن منرو کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔نیوزی لینڈ نے/2 196 رنز بنا کر میزبان ٹیم کومشکل ہدف دیا۔ ہدف کے حصول میں ابتدا میں ہی ہند کو نقصان اٹھانا پڑا جب شیکھر دھون اور روہت شرما جلدپویلین لوٹ گئے۔کپتان ویرات کوہلی نے 65 رنز کی اچھی اننگز کھیلی اور تیسری وکٹ میں شری یاس ایر کے ساتھ مل کر اسکور کو 65 رنز تک پہنچایا تاہم ایر 23 رنز بنا سکے۔مہندر دھونی نے 49 رنز بنا کر کوہلی کا ساتھ دیا لیکن ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرنے میں ناکام رہے۔ہردک پانڈیا ایک اور اکشر پٹیل 5 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ بھونیشور کمار 2 اور بمرا ایک رن بناسکے۔مقررہ اوورزمیںمہمان ٹیم نے 7 وکٹوں میں 156 رنز بنا کر 40رنز سے میچ ہار گئی۔ہند نے دہلی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 53 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی 7 نومبر کو کیرالا کے تریویندراپورم میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: