Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ: پاکستانی ویمنز کرکٹ نے تیسرا ون ڈے جیت لیا

 
شارجہ :آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ گرین شرٹس نے 156 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان بسمہ معروف نے 36 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سابق کپتان ثناءمیر نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ 3ون ڈے کی سیریز تو 1-2 سے نیوزی لینڈ نے جیت لی مگر تیسرا اور آخری میچ انتہائی شاندار رہا جب شارجہ میں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.4 اوورز میں 155 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ سیم کرٹس 50 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔ ثناءمیر نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 25 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج کر پلیئر آف دی میچ رہیں۔ سعدیہ یوسف نے 2 جبکہ ایمن انور، ناشرہ سندھو اور بسمہ معروف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاکستان ویمن نے ہدف 48.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان بسمہ معروف نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 36 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ان کے ساتھ ثناءمیر نے 12رنز ناٹ آوٹ بنائے اور وننگ اسٹروک کھیلا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ دیگر بیٹرز میں سدرہ امین 32 ، جویریہ خان 29 اور ناہیدہ خان 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ اینا پیٹرسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔تیسرے میچ کی جیت نے پہلے دو میچوں کی شکست کو بھلا دیا۔

شیئر: