Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم آسٹریلیا روانہ

کراچی: آسٹریلیا میں شیڈول 4 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کےلئے 16 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم عرفان سینیئیرکی قیادت میں گزشتہ روز آسٹریلیا روانہ ہوگئی۔عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میںپریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کی طرف بھرپور توجہ دی گئی۔ہیڈ کوچ اولمپیئن فرحت خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی تیاری اچھی ہے کوئی بڑے دعوے نہیں کررہے، کوشش ہوگی کہ بنگلہ دیش میں ایشیا کپ جیسی پرفارمنس نہ دھرائی جائے۔ ایشیا کپ میں ہمیں فائنل میں آنا چاہیے تھا۔فرحت خان نے بتایا کہ کیمپ میں لڑکوں نے زیادہ محنت کی ہے جو کوتاہی ایشیا کپ میں ہوئی ان خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور آسٹریلیا میں لڑکے بہتر کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہونیوالے ایونٹ میں پاکستان پہلا میچ بدھ کو میزبان آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا جبکہ اگلے روز جاپان سے میچ شیڈول ہے۔ قومی ٹیم تیسرا اور آخری لیگ میچ 11 نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی اور 12 نومبر کو تیسری پوزیشن اور فائنل میچ کھیلا جائے گا۔عرفان سینئر کی قیادت میں روانہ ہونے والی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میںعمر بھٹہ نائب کپتان، امجد علی، ابوبکر محمود،عاطف مصدق، احمد شکیل بٹ، تصورعباس ، ارسلان قادر، عتیق ارشاد،شجیع احمد ،بلال قادر، شان ارشاد،حسن انور،خضر اختر اوراعجاز احمد شامل ہیں۔ ہیڈ کوچ اولمپیئن فرحت خان، اسسٹنٹ کوچز ابو ذر امرا، سرور حسین اور شفقت شامل ہیں۔

شیئر: