Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رئیل میڈرڈ نے لاس پالماز کو 0-3سے ہرا کر فتح کا مزہ چکھ لیا

میڈرڈ:ہسپانوی کلب رئیل میڈرڈ نے آخر کار فتح کا مزہ چکھ لیا اور چیمپیئنز لیگ کے میچوں میں ٹوٹنہم کے ساتھ پہلے برابر کھیلنے اور پھربڑی شکست کے بعد اپنا پہلا میچ جیتنے میں کامیاب ہو گیا ۔ رئیل میڈرڈ نے اسپینش لیگ کے میچ میں لاس پالماز کو 0-3سے ہراتے ہوئے لیگ میں آگے بڑھنے کا سلسلہ جا ری رکھا۔کرسٹیانو رونالڈو اور ان کے ساتھیوں کےلئے میچ کا پہلا ہاف زیادہ اچھا نہیں تھا۔ کئی کوششوں کے باوجود رئیل کی جانب سے کوئی گول نہیں ہو سکا خود رونالڈو بھی یقینی مواقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ دوسرے ہاف کے دوران کاسیمیرو کو موقع مل گیا اور انہوں نے میزبان ٹیم کو برتری دلا دی۔ رئیل میڈرڈ کی جانب سے مارکو ایسینسیونے دوسرا گول کرکے برتری دگنی کردی جبکہ فرانسس اسکو کی طرف کئے جانے والے گول نے رئیل میڈرڈ کی بڑی فتح یقینی بنادی۔یہ گول انہوں نے رونالڈو کی جانب سے دئے گئے شاندار پاس پر کیا۔ اس کامیابی نے لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر روایتی حریف بارسلونا کے ساتھ رئیل میڈرڈ کے فرق کو بھی کم کردیا۔ مارکو ایسنسیو نے اس میچ میں شاندار کھیل پیش کیا اور ایک مرتبہ پھر کوچ زین الدین زیدان کے جانب اس سیزن میں اسے زیادہ مواقع نہ دینے کو کوچ کی غلطی ثابت کردیا ۔ 21سالہ کھلاڑی مارکو ایسنسیو 17میںسے صرف9میچ براہ راست کھیل پایا ورنہ اسے متبادل کھلاڑی کے طور پر ہی موقع ملا۔ اس کے باوجود وہ ابتک 4گول کرچکا ہے ۔

شیئر: