Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کی حقیقت اجاگر کرنے پر امریکہ مملکت سے خوش

ریاض.... یمن میں ایران کے کردار کو طشت از بام کرنے اور خطرناک میزائل سسٹم حوثیوں کو فراہم کرنے کے حقائق منظر عام پر لانے پر امریکہ نے سعودی عرب کی تعریف کی۔ پینٹاگون کے ترجمان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ سعودی عرب کے ساتھ مضبوط دفاعی تعلقات برقرار رکھنے اور مشترکہ امن ترجیحات کا اہتمام کرتا رہیگا۔ امریکہ انتہا پسند تنظیموں کے خلاف حربی کارروائی بھی کریگا اور مشرق وسطی میں استحکام کو متزلزل کرنے والے ایرانی اثر و نفوذ کو ختم کرانے میں بھی حصہ لے گا۔
 

شیئر: