Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید شمالی کوریائی کمپنیوں اور افراد پرنئی جاپانی پابندیاں

ٹوکیو ۔۔۔ جاپان نے شمالی کوریا کی مزید 9 کمپنیوں اور 26 افراد کے اثاثے منجمد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کی قیادت پر دباؤ بڑھانے کیلئے اس پر مزید پابندیاں عائد کرے گا۔ جاپان کی کابینہ نے مذکورہ اقدام کی گزشتہ روز منظوری دی۔ اس فیصلے سے ٹھیک ایک روز قبل وزیرِاعظم شنزو ایبے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا تھا کہ جاپان شمالی کوریا پر اپنی پابندیاں مزید سخت کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا تھا۔ واضح رہے کہ ان پابندیوں میںچین، روس، لیبیا اور متحدہ عرب امارات میں قائم شمالی کوریائی بینکوں کو ان کے نمائندوں سمیت شامل کیا گیا ہے۔اس شمولیت سمیت اب تک شمالی کوریا کی 84 کمپنیوں اور 108 افراد کے اثاثے منجمد کیے جا چکے ہیں۔ شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل پروگراموں کی وجہ سے جاپان گزشتہ سال سے اُس پر اپنی پابندیاں سخت کرتا آ رہا ہے۔

 

شیئر: