Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیٹ کا محفوظ استعمال ممکن بنائیں

موجودہ دورر سائنسی ترقی اور انٹرنیٹ کا ہے ۔ انٹرنیٹ اور معلومات تک رسائی ہم سب کا بنیادی حق ہے اور انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے محفوظ رہنا بھی ہمارا  بنیادی حق ہے، تو پھرسوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خواتین کو انٹرنیٹ کے ذریعے منفی ، متعصبانہ رویے ، خوف و ہراس اور غیر ضروری  تنقید کا شکار کیوں بنایا جاتا ہے ؟
 انٹرنیٹ یا سائبر سیفٹی کی بات کی جائے تو خواتین کو عموماً یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ انٹرنیٹ استعمال کرنا بند کر دیں۔کیا یہ مشورہ مسائل کا حل ہے ؟  ٹیکنالوجی سمیت کسی بھی چیز کے نقصان سے بچنے کا بہترین طریقہ احتیاط ہے۔ والدین کو چاہیے کہ نو عمر بچوں  اور بچیوں کو انٹرنیٹ کے استعمال سے روکنے کی بجائے ان میں آگاہی اور شعور پیدا کریں۔ اگر کوئی ہراساں کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ڈرنے اور معاملے کو والدین سے چھپانے کی بجائے کھل کر والدین کو آگاہ کریں۔ خوف زدہ ہونے کی بجائے بہادری اور عقل وفہم سے کام لیں ۔ والدین کو چاہیے کہ بچوں کوصحیح اور غلط  کی تمیز سکھائیں  اور ان پر نظر رکھیں کہ وہ تنہائی میں انٹرنیٹ کیسے استعمال کرتے ہیں ۔ لائبریری میں کمپیوٹر یا انٹرنیٹ استعمال کرنا کوئی مسئلہ نہیں لیکن سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا اپنے فون پر غیر ضروری استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے  لہذا انٹرنیٹ کے حوالے سے یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ اس  سے وابستہ مسائل سے کیسے بچا جائے ۔ والدین آگاہی اور مثبت رویے سے اپنے بچوں کو محفوظ رہنا سکھا سکتے ہیں ۔
 

شیئر: