Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بن لادن نے ایک ارب 185ملین ریال کے بقایا جات ادا کردیئے

ریاض .... بن لادن گروپ نے حرم مکی کے منصوبوں سے تعلق رکھنے والوں کے ایک ارب 185ملین ریال بقایا جات ادا کردیئے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جبکہ بن لادن گروپ کے چیئرمین کو انسداد بدعنوانی مہم کے تحت حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ وزارت خزانہ نے گزشتہ ہفتے بن لادن گروپ کو 6ارب ریال دیئے تھے تاکہ وہ ٹھیکیداروں اور ملازمین کے حقوق ادا کردے۔ ابھی تک غیر جانبدار ذرائع سے اس اطلاع کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔ بینکاروں کا کہناہے کہ حکومت کے نئے معاملے کے تناظر میں بن لادن گروپ کی بابت خدشات کم ہوگئے ہیں۔
 

شیئر: