Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیزر ہتھیاروں سے لیس لڑاکا جیٹ طیارے 2021ءتک اڑنے لگیں گے

لندن .... دنیا میں جس طرح زندگی کے مختلف شعبوں میں پیشرفت ہورہی ہے اور نت نئی چیزیں آئے دن بنائی اور دکھائی جاتی ہیں اسکا سلسلہ مستقل جاری ہے اور جاری رہیگا تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لیزر ہتھیاروں سے لیس لڑاکا جیٹ طیاروں کی تیاری کا کام شروع ہوچکا ہے جو 2021ءتک اڑنے لگیں گے۔ ان طیاروں کو لانس نامی انتہائی موثر اور جدید ترین لیزر سے آراستہ کیا گیا ہے۔اسکی تیاری میں ایتھینا اور علاءالدین نامی لیزر میں استعمال کردہ ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جارہا ہے۔ واضح ہو کہ لاک ہیڈ مارٹن والے ایک عرصے سے ہلکے پھلکے مگر موثر جیٹ طیاروں کو بنانے میں مصروف تھے۔ انکاکہناتھا کہ طیارے جتنے غیر پیچیدہ ہونگے اور جتنے ہلکے ہونگے فضائی معرکوں میں اتنے ہی کارگر ثابت ہوسکتے ہیں۔ واضح ہو کہ اس سے قبل اسی قسم کے سسٹمز کے کئی تجربات زمین پر بھی کئے جاچکے ہیں۔ اب یہی تجربات آسمان پر بھی دہرائے جائیں گے۔ یہ عمل جلد مکمل ہوگا اور پھر اڑان بھرنے کیلئے تمام طیارے 2021ءتک مکمل ہوجائیں گے۔

شیئر: