Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4ملکی ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان کوجاپان نے3-1سے ہرادیا

 
میلبورن:آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں فیسٹیول آف انٹرنیشنل ہاکی کے نام سے جاری4 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کو اپنے دوسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جاپان نے بھی پاکستان کے خلاف میچ3-1 گول سے جیت لیا ۔ ایونٹ میں یہ پاکستانی ٹیم کی دوسری شکست ہے۔ جاپان کی جانب سے کینتا تاناکا نے2 گول کئے۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے میچ کا واحد گول محمد عتیق نے کھیل کے آخری لمحات میں کیا ۔دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم گزشتہ میچ میں آسٹریلیا سے 1-9گول کے شکست کے بوجھ تلے بجھی بجھی نظر آئی اور دفاعی کھیل کی وجہ سے جاپان پر حاوی نہ ہو سکی۔ جاپانی ٹیم نے اس صورتحال کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور پاکستانی دفاعی حصار کو کامیابی سے توڑتے ہوئے برتری حاصل کرنے کامیاب ہو ئی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو میچ میں واپس آنے سے بھی روکے رکھا۔ پاکستانی فارورڈ محمد عتیق ایک گول کرنے میں کامیاب رہے۔2میچز میں پاکستان ٹیم  12گول کھا چکی ہے جبکہ اس نے صرف2گول ہی اسکور کئے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے دن میزبان آسٹریلیا نے بدترین شکست سے دوچار کیا تھا۔ 9گول سے شکست پاکستانی ہاکی کی تاریخ میں ٹیم کی سب سے بڑی شکست تھی۔ پاکستانی ٹیم تیسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

شیئر: