Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم اور آرمی چیف کا دورہ کنٹرول لائن

راولپنڈی... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ۔ وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آرکے مطابق چری کوٹ سیکٹر پر لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ایل او سی پر ہند کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا۔بتایا گیا کہ پاک فوج جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔وزیراعظم نے لائن آف کنٹرول کے سرحدی علاقے میں رہنے والوں کے عزم و استقلال کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ شاہد خاقان نے لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجی جوانوں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی آرمی پاک فوج کے برابر نہیں ۔ مادر وطن کے دفاع اور آزاد کشمیر کے شہریوں کے تحفظ کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہیں۔دریں اثناء وزیراعظم نے ہندوستانی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ سویلین آبادی کو فائرنگ سے محفوظ رکھنے کے لئے بنکرز کی تعمیر کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دی۔

شیئر: