Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین: تیل پائپ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

بحرین: بوری ولیج کے قریب تیل پائپ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ بحرینی وزارت داخلہ نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بحرینی پٹرولیم کمپنی بابکو اور محکم شہری دفاع کے تعاون سے آگ پر قابو پالیا گیا تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر آتشزدگی کا علاقہ بند رہے گا۔وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ آتشزدگی کے اطلاع ملنے پر علاقہ رہائشیوں سے خالی کروایا گیا۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر محکمہ ٹریفک نے شاہراہ ولی عہد بند کردیا تھا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ آتشزدگی کے باعث پلانٹ میں کام جاری رہا۔
 
 

شیئر: