Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند، پاک رینجرز مذاکرات ختم

    نئی دہلی۔۔۔بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف ) نے پاکستانی رینجرزکے ڈائریکٹرز جنرل کے درمیان  ہونے والے تین روزہ 44واںششماہی مذاکرات میں جموں و کشمیر سے متصل سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی، سرحد پار سے سرنگ بنانے کی کوشش اور دراندازی کا  معاملہ اٹھایا  ۔جمعہ کو یہاں ختم ہو نے والی بات چیت میں 23 رکنی ہندوستانی وفد کی قیادت بی ایس ایف کے ڈی جی کے کے شرما نے کی تھی جبکہ 19 رکنی پاکستانی وفد کی قیادت پاکستانی رینجرز (سندھ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد سعید نے کی تھی۔دونوں ملکوں کے وفدوں میں منشیات کی روک تھام اور سروے ڈپارٹمنٹ کے افسروں کے ساتھ متعلقہ داخلہ اور خارجی وزارت کے نمائندے بھی شامل تھے۔

 

شیئر: