Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور:پی سی ایل3کا ڈرافٹنگ میلہ

لاہور: نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کی ڈرافٹنگ کا میلہ سجایا گیا۔ تقریب میں پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی سمیت تمام 6ٹیموں کے مالکان، نامور کرکٹرز اور شوبز اسٹارز نے شرکت کی۔ فرنچائز نے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کیلئے تجوریوں کے منہ کھول دیے۔ ملتان سلطانز نے پلاٹینم کٹیگری میں عمران طاہر اور لاہور قلندرز نے آسٹریلیا کے کرس لین کا انتخاب کیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی کو منتخب کیا۔ویسٹ انڈین کرس گیل کو حیران کن طور پر کسی بھی ٹیم نے نہیں خریدا۔ 291 غیر ملکی اور مجموعی طور پر 501 کھلاڑی دستیاب تھے۔ شہرہ آفاق آسٹریلوی بولر مچل جانسن، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر اور جے پی ڈومنی کے فرنچائز سے معاہدے ہوئے۔ شعیب ملک ملتان سلطانز کے کپتان اور ٹام موڈی ہیڈ کوچ مقرر کردیئے گئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطان نے 20 کھلاڑیوں کا اسکواڈ مکمل کرلیا جبکہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز 20 رکنی اسکواڈ مکمل نا کرسکے۔ دونوں فرنچائزز اپنے اپنے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے اسکواڈ مکمل کریں گے۔شعیب ملک ملتان سلطان، عماد وسیم کراچی کنگز، مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ ، ڈیرن سیمی دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی، برینڈن میکولم لاہور قلندرز جبکہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔پلاٹینم کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی، کراچی کنگز نے جنوبی افریقہ کے کولن انگرام، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلوی آل راونڈر شین واٹسن، لاہور قلندرز نے کرس لین، پشاور زلمی نے ڈیوائن براوو جبکہ ملتان سلطان نے عمران طاہر کا انتخاب کیا ہے۔ ڈائمنڈ کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے بنگلہ دیشی پیسر مستفیض الرحمان کو منتخب کیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیوک رونچی کو چنا ہے، کراچی کنگز نے مچل جانسن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈین اسٹار کارلوس بریتھ ویٹ، پشاور زلمی نے تمیم اقبال جبکہ ملتان سلطان نے ڈیرن براوو کو اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔گولڈ کیٹیگری میں کراچی کنگز نے لیوک رائٹ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے فہیم اشرف، پشاور زلمی نے حماد اعظم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راحت علی، لاہور قلندرز نے قومی آل راونڈر بلال آصف جبکہ ملتان سلطان نے احمد شہزاد کو منتخب کیا۔سلور کیٹیگری کے پہلے راونڈ میں لاہور قلندرز نے لوکل آپشن میں رضا حسن، اسلام آباد یونائیٹڈ نے سیم بلنگ، پشاور زلمی نے سعد نسیم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رمیز راجہ جونیئر، کراچی کنگز نے جنوبی افریقی پلیئر ڈیوڈ ویسا اور ملتان سلطان نے محمد عباس جبکہ سلور کیٹیگری کے دوسرے راونڈ میں لاہور قلندرز نے سہیل اختر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظفر گوہر، پشاور زلمی نے تیمور سلطان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعد علی، کراچی کنگز نے تابش خان اور ملتان سلطان نے نکولس پورن کو چنا ہے۔ایمرجنگ کیٹیگری کے پہلے مرحلے میں لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے صاحبزادہ فرحان، کراچی کنگز نے محمد عرفان جونیئر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعد شکیل، پشاور زلمی نے ثمین گل اور ملتان سلطان نے عبداللہ شفیق، دوسرے مرحلے میں لاہور قلندرز نے غلام مدثر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے حسین طلعت، کراچی کنگز نے حسن محسن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسان خان، پشاور زلمی نے ابتسام شیخ اور ملتان سلطان نے سیف بدرکا انتخاب کیا ہے۔
 
 

شیئر: