Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد نیا سعودی عرب قائم کررہے ہیں، ایرانی سیاستدان

ریاض ....مشرق وسطیٰ امور کے ماہر ایرانی سیاستدان صادق ملکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت تیز رفتار تبدیلیاں آرہی ہیں۔ سعودی معاشرہ روایتی سماج سے جدید معاشرے میں تبدیل ہورہا ہے۔ انہوں نے اپنے مضمون میں تحریر کیا کہ اس تبدیلی کا امریکی صدر ٹرمپ کی سرپرستی یا دولت یا معیشت وغیرہ سے کوئی تعلق نہیں۔اگر ہیلری کلنٹن بھی برسراقتدار آتیں تب بھی یہ تبدیلیاں رونما ہوتیں اور ہیلری کلنٹن بھی اس کا ساتھ دیتیں۔ سعودی عرب میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ناگزیر ہے۔ اسکا بنیادی مقصد بدعنوانی کا انسداد اور سعودی عرب کی نئی پہچان تخلیق کرنا ہے۔
 

شیئر: