Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلہری سے جذباتی وابستگی فلوریڈا کے شہر ی کو مہنگی پڑگئی

 فلوریڈا.... یہاں ایک  کلب میں  ایک شخص اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بن گیا جب وہ جنگلی گلہری ساتھ لئے ہوئے کلب میں داخل ہوا۔ اسے دیکھتے ہی لوگوں نے شور مچایا اور کلب کے مالک نے اس شخص کو اپنی گلہری سمیت کلب سے نکل جانے کو کہا۔ انتظامیہ کی اس ہدایت کے باوجو دوہ نہ تو خود کلب سے نکل رہا تھا اور نہ ہی گلہری کو خود سے الگ کررہا تھا۔ انتظامیہ کی شکایت پر  بعض اداروں کے ارکان وہاں پہنچے جن میں ایک ڈاکٹر بھی تھا۔ جسکا کہناتھا کہ یہ شخص انتہائی شدید قسم کے ذہنی تنائو اور جذباتی کشمکش کا شکار ہے اسی لئے وہ اپنے ساتھی کے طور پر گلہری کو اپنے ساتھ رکھنے پر مجبور ہے۔ وہ کسی بڑے سانحہ سے دوچار ہونے کے بعد  سے  ذہنی تنائو کا شکار ہوا تھا۔ کلب میں داخل ہونے والے شخص ریان بوئلان نے اپنے ساتھ کلب انتظامیہ کی بدسلوکی کی شکایت حقوق انسانی کے ادارے میں کردی ہے اور کہا ہے کہ ایک گلہری کی وجہ سے اس کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا گیا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ سال میتھیو نامی طوفان کے دوران بے سہارا پائی جانے والی گلہری وہ گھر لے گیا تھا اور اس کے بعد سے وہ اس کے ساتھ وقت گزار رہا ہے اور دونوں میں اچھی خاصی دوستی ہوگئی ہے اور وہ ہر وقت اسے اپنے ساتھ رکھتا ہے۔ کلب انتظامیہ نے ریان کے خلاف  کارروائی کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  وہ پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ  اس کے یہاں ایسے جانوروں کو لانے کی اجازت نہیں۔یہ تمام واقعات نیوز چینل نمبر ایٹ پر بھی دکھایا جاچکا ہے۔ وکیل سرکار کاکہناہے کہ  اب تک اس شخص کی جانب سے ایسا کوئی دستاویزی ثبوت عدالت کو پیش نہیں ہوسکا جس سے ثابت ہوسکے کہ اسے اپنی ذہنی تسکین کیلئے گلہری ساتھ رکھنے کی کوئی شدید ضرورت ہے۔ اعصابی تنائوکی اصل وجہ یہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل یہ شخص بڑے کار حادثے سے دوچا ر ہوا تھا۔

 

شیئر: