Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیڈمین میں اکشے اور سونم کا سادہ انداز

بالی وڈ کے ہیرو اکشے کمار ان دنوں اپنی نئی فلم پیڈمین کی تیاریوں میں مگن ہیں۔ حال ہی میں فلم کی نئی تصاویر منظرعام پر آئی ہیں۔ ایک تصویر میں اکشے کمار، سونم کپور کےساتھ بیل گاڑی پر عام سے لباس میں بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کےساتھ سونم کپور کرتے اور پاجامے میں ملبوس، کالا چشمہ پہنے بیٹھی ہیں جبکہ دوسری  بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں اکشے، اداکارہ رادھیکا آپٹے کےساتھ موجود ہیں۔ اکشے کی پیڈمین،سماجی مسئلے پر مبنی فلم ہے جس میں وہ سماجی کارکن آروناچلم کا حقیقی کردار پیش کررہے ہیں ۔فلم کی پروڈکشن  کی ذمہ داری اکشے کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ انجام دے رہی ہیں جبکہ ہدایتکار آر بالکی  ہیں۔ یہ فلم اگلے برس نمائش کے لئے پیش کی جائےگی۔
 

شیئر: