Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیراشوٹ نہ کھلنے سے تجربہ کار اسکائی ڈائیور ہلاک

زیفرہلز ، فلوریڈا....  یہاں  اسکائی ڈائیونگ کے ایک مقابلے کے دوران ایک ایسا حادثہ پیش آیا جس پر دیکھنے والوں کو یقین کرنا مشکل ہوگیا کیونکہ اطلاعات کے مطابق ایک اسکائی ڈائیور پیراشوٹ نہ کھلنے کی وجہ سے زمین پر گرتے ہی چل بسا۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والا اسکائی ڈائیور 35سالہ کرٹ اے ٹریسی ایک ماہر اسکائی ڈائیور تھا اور250سے زیادہ مشتبہ چھلانگ لگا چکا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسکائی ڈائیونگ کا یہ مقابلہ فلوریڈا ایئرپورٹ پر ہورہا تھا۔ لوگ اسکا کمال دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں یہاں جمع تھے مگر پیراشوٹ نہ کھلنے کی وجہ سے وہ سیدھا نیچے جمع لوگوں کے گرد جاگرا۔ گرتے وقت اسکی رفتار 120میل فی گھنٹہ تھی۔ فلوریڈا اتھارٹی نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ10تجربہ کار اسکائی ڈائیوروں کیساتھ غوطہ لگانے کیلئے نکلا تھا۔ جن میں سے سب کے سب زمین پر بخیریت واپس آگئے تاہم قسمت ااسکی اس دن مہربان نہیں تھی ۔

شیئر: