Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موگابے کا استعفیٰ دینے سے صاف انکار

 ہرارے۔۔۔فوج کی جانب سے ہرارے کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد زمبابوین حکومت کا مستقبل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے تاہم اب صدر رابرٹ موگابے اور فوجی قیادت کے درمیان ملاقات کی تصویر سامنے آگئی جبکہ 93 سالہ صدر نے استعفیٰ دینے سے صاف انکار کردیا۔صدر موگابے کے حامی اخبار ہیراڈ نے ایک تصویر شائع کی ہے جس میں صدر موگابے ، فوج کے سربراہ کونسٹنٹینو چونگا اور جنوبی افریقہ کے 2نمائندوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔اخبار کے ایڈیٹر سیزر زاوے نے اس تصویر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی کیا۔ تصویر میں صدر موگابے کو پرسکون انداز میں بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔صدر موگابے نے عوام کیلئے جاری بیان میں کہا کہ فوجی سربراہان انہیں اقتدار چھوڑنے کے حوالے سے قائل نہیں کرسکے۔خیال رہے کہ صدر موگابے کی جانب سے نائب صدر اور سابق فوجی ایمرسن مننگاوا کی برطرفی کے بعد ملک میں سیاسی بحران پیدا ہوا تھا ۔93 سالہ صدر موگابے نے 1970 میں برطانوی تسلط سے آزادی کیلئے جدوجہد شروع کی اور 1980 میں زمبابوے کو آزادی ملنے کے بعد رابرٹ موگابے نے اقتدار سنبھالا تھا۔ 
 
 

شیئر: