Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اسٹاک:کاروباری مالیت 25فیصد گر گئی،پرائس انڈیکس میں کمی

سعودی انڈسٹریل ایکسپورٹ کی تنزلی ، مڈل ایسٹ اسپیشلائزیشن کیبلز کو فوقیت 
غیاث الدین۔ جدہ
گزشتہ ہفتے سعودی اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔ تداول آل شیئر انڈیکس 134پوائنٹس کے مدوجزر کے بعد 40.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 6913.46پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا۔ سارے اشارئیے منفی زون پر بند ہوئے پرائس انڈیکس میں 0.59فیصد سودوں اور حجم میں بالترتیب 13.3فیصد اور 13.9فیصد کی کمی نوٹ کی گئی۔ کاروباری مالیت 25فیصد کمی کے بعد 16ارب ریال تک گر گئی۔ قیمتیں گرنے سے سرمایہ کاروں کو 5.6ارب ریال کا نقصان برداشت کرناپڑا۔ انڈسٹریل سیکٹر میں شامل سعودی انڈسٹریل ایکسپورٹ کو تداول میں شامل ساری کمپنیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ تنزلی کا سامنا کرنا پڑا جس کی قیمت 37.32فیصد انحطاط کے بعد 13.94ریال تک گر گئی۔جبکہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں شامل دارالارکان نقصان کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہی جس کی قیمت 18.84فیصد کمی کے بعد 7.29ریال پر بند ہوئی۔ منافع کے لحاظ سے کیپیٹل گڈز سیکٹر میں شامل مڈل ایسٹ اسپیشلائزڈ کیبلز کو فوقیت حاصل رہی جس کی قیمت 17.46فیصد کے گرانقدر اضافے کے ساتھ 8.34ریال پر بند ہوئی جبکہ اسی سیکٹر میں شامل سعودی ویریفائیڈ کے پائپ فیکٹری منافع کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہی جس کی پرائس 13فیصد فروغ کے بعد 47.03ریال پر پہنچ گئی۔ میٹریلز سیکٹر میں کیمینول کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔ جس کی قیمتی 7.50فیصد فروغ کے بعد 7.31ریال پر بند ہوئی۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سعودی گراﺅنڈ سروسز نے 3کوارٹرز کے نتائج کے ساتھ 6.5فیصد ڈیویڈنڈکا اعلان کیا او راس کی قیمت 4فیصد اضافہ کے بعد 38.71ریال پر پہنچ گئی۔

شیئر: