Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹاپے سے نجات کےلئے نسخہ

موٹاپا ہر عمر میں ہی صحت اور حسن دونوں پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ کم عمری میں موٹاپا صحت کے ساتھ ساتھ کام کرنے کی صلاحیت کو بھی متاثر کرتا ہے  اور شخصیت پر بھی برے اثرات ڈالتا ہے ۔
موٹاپے سے بچنے کے لیے سب سے اہم یہ ہے کہ باقاعدگی سے ورزش اور چہل قدمی کریں۔ تلی ہوئی اور باہر کی چیزوں سے پرہیز کریں ۔ دن مین دو بار گرم پانی پئیں اور جنک فوڈز اور کولڈ ڈرنکس کا استعمال بالکل بند کر دیں ۔
مزید پڑھیں:موٹاپا حسن کا ہی نہیں صحت کا بھی دشمن
 ڈاکٹر بلقیس موٹاپے سے نجات پانے کے لیے درج ذیل نسخہ تجویز کرتی ہیں: 
پہاڑی پودینہ 100 گرام ، سفید زیرہ 20 گرام اور لہسن پاؤڈر 20 گرام لے کر تینوں اجزاکا سفوف بنا کر رکھ لیں ۔ آدھا چائے کا چمچ پانی کے ساتھ ہر کھانے کے بعد کھائیں ۔یہ نسخہ موٹاپے سے نجات پانے میں آپ کی مدد کرے گا۔
مزید پڑھیں:بچے کو موٹا نہیں صحت مند بنائیے
 

شیئر: