Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی، سویڈن اور جاپان کے وزرائے خارجہ کاروہنگیا کیمپوں کا دورہ

ڈھاکا/ینگون۔۔۔جرمنی کے وزیر خارجہ زیگمار گابریل، سویڈن کی وزیرخارجہ مارگٹ والسٹروم اور جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو نے اتوارکو روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ کیا۔ اِن تینوں وزرائے خارجہ کے ہمراہ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ابو الحسن محمود علی بھی کمیپوں کے دورے پرموجود تھے ۔ اتوار ہی کو یورپی یونین کی خارجہ امور کی چیف فیڈیریکا موگرینی بھی ایک دن کے دورے پر تینوں وزرائے خارجہ کے ساتھ شریک ہوئیں ۔ یہ غیر ملکی مہمان کا کس بازار کے جنوب مشرق میں واقع کُو تُوپولانگ کیمپ کے دورے پرگئے ۔ چین کے وزیر خارجہ یانگ یی بھی بنگلہ دیشی دارالحکومت پہنچ گئے ۔ 
 

شیئر: