Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالی وڈ کی'' ' ارتھ""کا پہلا گیت

لالی وڈ کی نئی فلم'' ' ارتھ""کا پہلا گیت پیش کردیاگیا۔معروف پاکستانی اداکار شان شاہد کی نئی فلم '' ' ارتھ""کا یہ گیت معروف گلوکار راحت فتح علی خان  نے،سنوار دے خدایا، کے عنوان سے اپنی آواز میں پیش کیاہے ۔اس سے قبل فلم کی جھلکیاں پیش کی گئی ہیں جس کی وڈیو کو کافی پسند کیاجارہاہے۔'' ' ارتھ""سے اداکار شان کافی عرصے بعد سینما اسکرین پر لوٹ رہے ہیں۔فلم '' ' ارتھ" بالی وڈ فلمساز مہیش بھٹ کی ماضی کی فلم سے ماخوذ ہے جسے اب پاکستانی فلمسازوں نے بنایاہے جسمیں اداکار شان مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں عمائمہ ملک، ' عظمی حسن کام کررہے ہیں۔'' ' ارتھ" اگلے ماہ ریلیز کی جائے گی۔
 

شیئر: