Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوٹیوب نے نیا پنچ ٹو زوم فیچر متعارف کروا دیا

یوٹیوب کی جانب سے اینڈرائڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لئے پنچ ٹو زوم فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے۔اس فیچر سے بڑے ڈسپلے کے اسمارٹ فونز پر ویڈیوز کو اسکرین کے سائز کے مطابق فٹ کرکے دیکھا جا سکتا ہے۔ رواں سال کئی کمپنیوں کی جانب سے 6 انچ یا اس سے زائڈ ڈسپلے کے حامل اسمارٹ فونز متعارف کروائے گئے ہیں جس کے بعد سے اس فیچر کی ضرور محسوس ہو رہی تھی کیونکہ یوٹیوب ویڈیوز عموماً ان اسمارٹ فونز کے ڈسپلے کی نسبت چھوٹی ہوتی ہیں۔ 
مزید پڑھیں:ویمیو وڈیو سروس میں ایچ ڈی آر سپورٹ شامل
اس فیچر کی مدد سے صارفین کسی بھی یوٹیوب وڈیو کو دو انگلیوں سے پنچ کرکے ڈسپلے کے مطابق سیٹ کر سکیں گے۔فیچر کو ایپ اسٹور اور گوگل پلے اسٹور میں پیش کر دیا گیا ہے اور ایپ کو اپ ڈیٹ کرکے فیچر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
 

شیئر: