Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لینوو کمپنی کے دو نئے ٹیب لانچ

لینوو کمپنی نے ٹیب 7 اور ٹیب 7 ایسینشیل لانچ کر دیے ہیں۔ ٹیب 7 میں 7 انچ آئی پی ایس ڈسپلے ، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم اور میڈیا ٹیک پراسیسر  دیا گیا ہے۔ ٹیب میں 1 جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ ٹیب کے کیمرہ سیٹ اپ میں 2 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ڈولبائے ایٹموس ٹیکنالوجی کو بھی ٹیب کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:سیمسنگ نے گلیکسی ٹیب اے لانچ کر دیا
ٹیب 7 ایسینشیل کے فیچرز ٹیب 7 جیسے ہی ہیں البتہ پراسیسر اور ریزولوشن میں تبدیلی کی گئی ہے اور ریزولوشن کو کم کر دیا گیا ہے۔ لینوو ٹیب 7 کی قیمت 99.99 ڈالر اور ٹیب 7 ایسینشیل کی قیمت 79.99 ڈالر ہے اور انہیں فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر: