Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹاگرام پر پوسٹ کرنا مزید آسان

انسٹاگرام کی جانب سے ایپ میں اہم تبدیلی متعارف کروائی گئی ہے اور اب صارفین موبائل میں انسٹاگرام ایپ کو ڈاؤن لوڈ کئے بغیر بھی پوسٹنگ کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے انسٹاگرام پر کوئی بھی چیز شیئر یا پوسٹ کرنے سے پہلے موبائل فون میں اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنا ضروری تھا لیکن نئی اپ ڈیٹس کے بعد  اب موبائل فون میں موجود کسی بھی انٹرنیٹ ویب براؤزر پر انسٹاگرام کھول کر اس میں پوسٹ کی جاسکے گی۔
مزید پڑھیں:انسٹا گرام نے لائیو وڈیو چیٹ کا آپشن متعارف کرا دیا
صارفین نہ صرف تصاویر شیئر کر سکیں گے بلکہ وہ اپنی تصاویر میں لوکیشن شامل کرنے سمیت پوسٹ کا کیپشن دینے اور رنگ تبدیل کرنے جیسے فیچر بھی استعمال کر سکیں گے لیکن اس اپ ڈیٹ سے صارفین انسٹاگرام پر وڈیو پوسٹ نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی فیس فلٹر اور دیگر پوسٹ شیئر کرنے جیسے فیچرز استعمال کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں:انسٹاگرام کا سپر زوم فیچر متعارف
 
 
 

شیئر: