Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں خلیق الرحمن کے اعزاز میں تقریب

* * *  کے این واصف ۔ ریاض* * *
    معروف کانگریس قائد خلیق الرحمان ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ ریاض میں انکی آمد پر آل انڈیا یونائیٹڈ سوسائٹی ریاض نے ان کے اعزاز میں ایک خیر مقدمی تقریب کا اہتمام کیا۔ ایک مقامی ریستوران کے ہال میں منعقد اس تقریب کا آغاز حافظ قاری علیم الدین کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔
     ناظم محفل انجینیئر عزیز الدین کے تعارفی کلمات کے بعد سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر اشرف علی نے اپنے خیر مقدمی کلمات میں کہا کہ خلیق الرحمان ایک ایسے سیاسی قائد ہیں جو بغیر کسی صلے اور ستائش کے دیانتداری کے ساتھ عوام کی خدمت کرتے ہیں۔
     اس موقع پر مختلف سماجی کارکنان اور کمیونٹی کی بااثر شخصیات نے بھی تقریب سے خطاب کیا جن میں محمد مبین، سلطان مظہر الدین، آفتاب نظامی ، محمد متین، میر محسن علی، ضیا ء الرحمان اورطاہر بن جعفر وغیرہ شامل تھے۔ ان حضرات نے سعودی عرب کے بدلتے حالات سے  ہندوستانی تارکین وطن کیلئے پیدا ہونے والے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
    محفل کو مخاطب کرتے ہوئے خلیق الرحمان نے کہا کہ تقریباً نصف صدی سے ایشیائی ممالک اور خصوصاً ہندوستانی باشندے بڑی تعداد میں مملکت میں برسر روزگار ہیں جس سے ملک میں خصوصاً مسلم طبقہ کے معاشی حالات بہتر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں حکومت کے بڑے اور چھوٹے حجم کے صنعتی یونٹس قائم کرنے کیلئے حکومت نے بہترین اسکیموںکا آغاز کیا ہے۔ ان اسکیموں سے وطن لوٹنے والے این آر آئیز بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

شیئر: