Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا سر میں خشکی درد سر بنی ہوئی ہے ؟

خشکی جلد پر سفید ٹکڑوں کی شکل میں نظر آتی ہے اور اس میں خارش بھی ہوتی ہے۔ اس کی کئی وجوہ ہو سکتی ہیں، خشک جلد ، ایگزیما ، جلد کی حساسیت ، جلد کی سوزش ، سیلان شحم یا چنبل وغیرہ۔جلد کے خلیات ہر لمحہ تبدیل ہوتے رہتے ہیں ۔سر کی جلد بھی اسی طرح ہوتی ہے کہ پرانی مردہ جلد اتر جاتی ہے اور اس کی جگہ نئی جلد آجاتی ہے ۔ 
صحت مند اور صاف ستھری غذا خشکی کے علاج میں بے حد مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ کوشش کیجیے کہ آپ کی غذا میں گوبھی اور لہسن کی درست مقدار شامل رہے۔ 
مزید پڑھیں:خشکی سے بالوں کی حفاظت کیجیے
میتھی دانہ پیس کر اسے بٹر ملک میں ملائیں اور غسل سے پہلے سر پر اسکی مالش کریں۔ 
سر دھونے کے لیے ٹرائیفالہ پاؤڈر کو پانی میں ملا کر استعمال کریں ۔
سر دھونے سے 15 منٹ پہلے ایلاڈی کیرم تیل سر پر لگائیں اور پھر سر دھو لیں ۔
مزید پڑھیں:ہلکے بالوں کو دلکش کیسے بنائیں ؟
 
خشکی ختم کرنے والے دو مختلف شیمپو کو ہفتے میں3 بار ایک ایک دن کے وقفے سے استعمال کریں ۔
دودھ ، دہی ، کالے چنے ، نشہ آور اشیا، شیل فش ، تل سے بنی چیزیں اور کھٹی اشیاء کا ستعمال بند کر دیں یا پھر کم سے کم کر دیں۔ 
ڈاکٹر کے مشورے سے ملٹی وٹامن ، زنک اور مچھلی کا تیل استعمال کریں ۔
مزید پڑھیں:ملتانی مٹی بلیک ہیڈز کا بہترین حل
 

شیئر: