Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیموں صحت بھی ، خوبصورتی بھی

پھٹی ہوئی ایڑ یوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایک لیموں کا چھلکا پیس کر ، اس میں ایک چائے کاچمچ گلیسرین ،ایک چمچ عرق گلاب اور ایک انچ لمباو چوڑا کپڑے دھونے کے صابن کا ٹکڑا ملا کرکریم تیار کر لیں،رات سونے سے قبل پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگا کر صبح پیر دھو لیں۔چند دنوں میں پھٹی ہوئی ایڑیاں درست ہو جائیں گی۔
اگر آپ روکھے بالوں میں چمک پیدا کرنا چاہتے ہیں تو  سر دھونے کے بعد ایک مگ پانی میں ایک لیموں کا رس ملاکر بالوں پر بہائیں۔اس سے بالوں میں چمک آجاتی ہے۔
مزید پڑھیں:سجاوٹ کے لئے گلاس پر لیموں کا ٹکڑالگانا نقصان دہ
ناک سے سیاہ کیلوں کے خاتمے کے لیے ناک پر اچھی سی کولڈکریم سیمساج کرنے کے بعد ململ کے کپڑے سے کریم اتار لیں۔اب لیموں کے رس دار چھلکے کو ناک پر رگڑیں اور کیلوں کو ہاتھ سے دبا کر نکال دیں۔
 دھوپ سے چہرے پر نشان پڑ جاتے ہیں ،اس کے لیے ایک لیموسں کے رس میں ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر ماسک تیار کر لیں اور10 منٹ چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر چہرہ دھو لیں۔نشانات آہستہ آہستہ ختم ہونے لگیں گے۔
چکنی جلد کے لیے ایک لیموں کے رس میں ایک کھانے کا چمچ بیسن اور دو چائے کے چمچ عرق گلاب ملا کر ماسک تیار کر لیں اور لگانے کے 10 منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔
مزید پڑھیں:لیموں بہترین بیوٹی پراڈکٹ
 

شیئر: