Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی میں 41 منصوبے نافذ کرنے کا فیصلہ

ممبئی۔۔۔۔ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اجوئے مہتا اگر اپنے اندازمیں کام کرتے رہے تو مارچ 2018ء تک شہر میں 30ہزار کروڑ روپے کے 41منصوبوں پر عمل درآمد کیا جاسکے گا۔ اس منصوبے کے تحت 8سوئمنگ پول، شمال مغربی ممبئی کے اندھیری علاقے میں 12ایکڑ کا اسپورٹس کمپلیکس ، سڑکوں کی توسیع وتزئین کے علاوہ بی ایم سی اسپتالوں کو جدید آلات سے آراستہ کرناشامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹینڈر منظور ہونے کے بعد ایڈیشنل کمشنر اس کی نگرانی کرینگے اور گزشتہ ہفتہ اجوئے مہتا نے 4ایڈیشنل کمشنروں کو ان کاموں کی ذمہ داری سونپ دی ہے جو ایک ہفتے کے اندر پروجیکٹ رپورٹ پیش کرینگے۔ان منصوبوں کا شہریوں نے خیر مقدم کیااور اس فیصلے کی تعریف کی۔

شیئر: