Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی فوجی اتحاد کا پہلا اجلاس اتوارکوہوگا،محمد بن سلمان افتتاح کرینگے

 ریاض.... ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کے پہلے اجلاس کا افتتاح اتوار کو کرینگے۔ یہ اتحاد دہشتگرد تنظیموں ، اداروں اور ریاستوں سے نمٹنے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔اسکا لوگو ” دہشتگرمخالف اتحادی“ اجلاس میں اتحاد میں شامل رکن ممالک کے وزرائے دفاع، ہمراہ آنے والے سرکاری وفود شریک ہونگے۔ علاوہ ازیں مملکت میں موجود سفارتی مشنوں کو بھی دعوت نامے جاری کئے جائیں گے۔ ایجنڈے پر انسداد دہشتگردی کے لئے قائم اسلامی عسکری فوجی مرکز کے کردار کا تعارف کرایا جائیگا۔ دریں اثناءامریکی میگزین ٹائم نے دنیا کی موثر ترین شخصیت کی بابت سالانہ استصواب رائے کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 33موثر شخصیات پر مشتمل ہے۔ ان میں واحد عرب رہنما سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہیں۔ انہیں 57فیصد ووٹ ملے ہیں۔ اس بنیاد پر وہ موثر ترین شخصیتوں میں اول مانے گئے ہیں۔امریکی میگزین ہر سال دنیا کی مشہور اور موثر شخصیتوں کی بابت استصواب رائے کراتا ہے۔ حالیہ نئے استصواب رائے میں روسی صدر، شمالی کوریاکے صدر، امریکی صدر ، جرمن چانسلر ، چینی صدر ، کینیڈا کے وزیراعظم اور فرانس کے صدر بھی شامل تھے۔

شیئر: