Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#رابرٹ_موگابے ، پاک وہند میں ٹاپ ٹرینڈ

زمبابوئے کے صدر #رابرٹ_موگابے انڈیا میں تیسرے نمبر ، پاکستان میں چوتھے جبکہ عالمی رینکنگ میں 9ویں نمبر پر ریکارڈ کیا گیا۔ انڈیا میں # زمبابوے_صدر کا ہیش ٹیگ دوسرے نمبر پر ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان ،انڈیا اوردنیا تعلق رکھنے والے مختلف صارفین نے اس کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔
بی بی سی بریکنگ کے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا:رابرٹ موگابے کے استعفیٰ نے زمبابوے پر اس کی 37 سالہ حکمرانی ختم کر دی۔
بی بی سی بریکنگ نے ایک اور ٹویٹ میں بریکنگ نیوز کا ویڈیو کلپ لگا کر ٹویٹ کیا: یہ وہی ہے جو ہم ہمیشہ چاہتے تھے،استعفی کے بعد لوگوں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسوہیں۔
ایک ہندوستانی صارف نے ٹویٹ کیا:ایک اور آمر چل گیا۔
ٹونی نامی ایک ریڈیو  اینکر نے لکھا:کیا یہ سچ ہے،افریقہ کے اس حصے میں ناقابل یقین مناظردیکھنے کو مل رہے ہیں۔
 

شیئر: