Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بٹن کوئی بھی دباؤ ، ووٹ کمل کو ؟

کانپور۔۔۔۔بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں یوپی کے 24اضلاع میں بدھ کوووٹنگ ہوئی ۔ تھانہ کوتوالی کے تحت منی رام بغیہ کے بمبئیا احاطے میں قائم پولنگ بوتھ پر لوگوں نے الزام لگایا کہ ووٹنگ مشینوں میں بڑی خرابی ہے۔ بٹن دبانے پر ایک ساتھ 2امیدواروں کو ووٹ جارہے ہیں جس پر لوگوں نے ہنگامہ برپا کردیا۔ اسی طرح سینٹ جوزف اسکول جاجمئو کے پولنگ بوتھ پر لوگوں نے یہ کہہ کر ہنگامہ کیا کہ بٹن دباکر کسی بھی امیدوار کو ووٹ دو لیکن ووٹ کمل کو ہی جاتا ہے اور کئی علاقوں سے ای وی ایم مشینوں میں گڑ بڑی کی شکایتیں موصول ہوئیں۔ دوپہر 12بجے تک اس طرح کی گڑ بڑ کی شکایتوں پرموقع پر موجود ریٹرننگ افسران نے مشینیں چیک کیں اورشکایات درست ہونے پر 77ای وی ایم مشینیں تبدیل کرائیں۔

شیئر: