Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک بحریہ کی کھلے سمندر میں ماہی گیروں کو طبی امداد

اسلام آباد .. پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں موجود ماہی گیروں کو طبی امداد فراہم کی۔ گوادرکے ساحل سے 280 میل کے فاصلے پر سمندر میں موجود پاکستان کی ماہی گیر کشتی الشہسار نے پاک بحریہ سے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈی نیشن سینٹرکے ذریعے فوری طبی امداد کی فراہمی کی درخواست کی۔ کشتی میں 17 ماہی گیر سوار تھے۔ پاک بحریہ نے فوری طور بحری جہاز پی این ایس عالمگیر کو طبی امداد کی فراہمی کا کام سونپا۔ پی این ایس عالمگیر نے ماہی گیر کشتی الشہسار سے رابطہ کیا اور زخمی ماہی گیروں جس میں ایک کے ٹخنے کی ہڈی ٹوٹ چکی تھی، طبی امداد فراہم کی ۔الشہسار کے عملے نے فوری رد عمل اور طبی امداد کی فراہمی کو سراہا جو پاک بحریہ کی درخشاں روایت کے سلسلے کی کڑی ہے۔ پاک بحریہ زمانہ امن و جنگ دونوں میںعسکری، پولیس سے متعلقہ، سفارتی اور انسانی ہمدردی کے آپریشنز سر انجام دینے کے لئے اپنی تیاریوں کا اعلیٰ معیار برقرار رکھتی ہے۔

شیئر: