Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چہرے سے داغ دھبے دور بھگائیں

شہد چھائیوں سے نجات پانے کے لیے بے حد مفید ہے۔ اس میں انیزائم بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ اسے چہرے پر استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ فریش پپیتے کے جوس میں ایک چمچ شہد ملا کرچہرے پر کاٹن کے ذریعے لگائیں اور پھر مساج کریں۔10 منٹ کے بعدٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔روزانہ دن میں ایک بار یہ عمل کرنے سے چند ہفتوں میں ہی اطمینان بخش رزلٹ ملے گا ۔ 
اسکے علاوہ پیاز بھی چھائیوں کے خاتمے کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے اور  چہرے سے داغ دھبوں کے خاتمے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ بہترین نتائج کے لئے لال پیاز استعمال کریں۔ایک لال پیاز کو گول قتلوں میں کاٹ کر چھائیوں پر آہستگی سے ملیں ۔دن میں دو بار اس عمل کواس وقت تک جاری رکھیں جب تک چھائیاں ختم نہ ہو جائیں۔
اس کے علاوہ لال پیاز کا رس نکال کر چھائیوں پر لگائیں۔بہترین نتائج کے لئے اس میں ایک چمچ سرکہ بھی ملا لیں اس عمل کو بھی روزانہ کریں۔
 

شیئر: