Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف ملک کا بڑا مجرم ہے،عمران خان

اسلام آباد.. تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک کا بڑا مجرم ہے ۔اس کا میرا اور موازنہ کرنا ایسا ہی ہے جیسے سلطانہ ڈاکو سے موازنہ کیا جائے۔ نواز شریف نے300 ارب روپے لوٹے ہیں۔ اس کا کوئی حساب نہیں دیا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے پیسے بچانے کے لئے عدلیہ، فوج اور اداروں پر حملہ کر رہا ہے۔ ہم اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا دھرنا سیاسی تھا ۔جمہوریت میں ایسا احتجاج ہوتا ہے۔ دھرنا اس لئے دیا کہ انتخابات میں دھاندلی کی گئی۔ ووٹ کے تقدس کو نقصان پہنچایا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالتو ں میں مقدمات سے ہمارا منہ بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ احتجاج کا جمہوری حق ختم کیا جا رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ایک چور کو بچا رہے ہیں ۔قوم کو مقروض بنانے والا پارٹی کا سربراہ کیسے بن سکتاہے۔ پارلیمنٹ میں بھی ن لیگ کے ارکان نواز شریف کو بچانے کے لئے آگئے۔ انہوں نے کہاکہ عدالتوں میں صرف اس لئے پیش ہورہا ہوں کہ اداروں کا احترام کیا جائے ۔تھانے میں بیان بھی ریکارڈ کرانے کو تیار ہوں۔ اس سوال پر کہ سابق صدر پرویز مشرف عدالتوں میں کیوں پیش نہیں ہورہے۔ عمران خان نے کہا کہ میں نواز شریف سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے پرویز مشرف کو کیوں نکالا اور کیوں جانے دیا۔اس وقت کس کی حکومت تھی۔
 

شیئر: