Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

69354غیر قانونی تارکین او ر970درانداز گرفتار، مددگاروں کو انتباہ

 ریاض.... اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کیلئے جاری مشترکہ مہم کے تحت جمعرات اور جمعہ کی درمیابی شب تک69354غیر قانونی تارکین او ر970درانداز گرفتار کر کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق مملکت بھر میں اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 38006، سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 13099اور محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 17158، غیر قانونی تارکین پکڑے گئے۔970درانداز گرفتار کئے گئے۔ اقامہ و محنت قوانین و سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنےوالوں کو سفر، پناہ او رچھپانے میں ملوث 331سعودیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ جمعہ کو ریاض میں 1091غیر قانونی تارکین پکڑے گئے۔ مدینہ منورہ میں اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے دسیوں غیر ملکی گرفتار ہوئے۔ 12دکانیں سربمہر کی گئیں جبکہ عسیر پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل صالح سلیمان الفرزعی کی نگرانی میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران 6155غیر قانونی تارکین گرفتار کرلئے گئے۔ اقامہ و محنت قوانین اور سرکاری نظام کی خلاف ورزی کرنیوالے 6155تارکین گرفتار کئے گئے جبکہ فوجداری اور حقوق کے مقدمات میں مطلوب 138افرادپکڑے گئے۔ 15 ہزار82ٹریفک خلاف ورزیاں بھی ریکارڈ پر آئیں۔8ہتھیار بغیر لائسنس والے ضبط کئے گئے۔ نشہ آور مشروبات کی 126بوتلیں برآمد ہوئیں۔ 745کلو زائد المیعاد غذائی اشیاءضبط کی گئیں۔ 37دکانوں کو مختلف خلاف ورزیوں پر سربمہر کردیا گیا۔ 

شیئر: