Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی ٹی ٹوئنٹی:کامران اکمل کے 2ریکارڈ

 
راولپنڈ ی:قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں لاہور وائٹس کے کامران اکمل اور سلمان بٹ نے 209 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹی20 کرکٹ میں بڑی اوپننگ شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔کامران اکمل نے اسلام آباد کے خلاف جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 12 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 150 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ سلمان بٹ نے 55 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کامران اکمل اور سلمان بٹ نے ٹی20 میں بڑی اوپننگ شراکت داری کا کینٹ کے بلے بازوں جوئے ڈینلی اور ڈینل بیل ڈرومونڈ کا ریکارڈ توڑ ڈالا، دونوں بلے بازوں نے رواں برس کے شروع میں نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی میچ میں 207 رنز کی اوپننگ شراکت جوڑ کر تاریخ رقم کی تھی۔دوسری جانب کامران اکمل نے 150 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹی 20 میں پاکستان کی طرف سے سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔کامران اکمل پاکستان کی جانب سے ٹی20 کرکٹ میں 150 رنز کی اننگز کھیلنے والے پہلے بلے باز ہیں۔ اس سے قبل سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کو اس اعزاز سے محروم کردیا جنہوں نے 126 رنز کی اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ کامران اکمل ٹی ٹوئنٹی میںمسلسل 5ففٹیز بنانے والے بھی پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے جہاں اس سے قبل انہوں نے 52، 65، 63 اور 52 رنز کی اننگز کھیلی تھیں۔ٹی ٹوئنٹی میں بڑی اننگز کا عالمی ریکارڈ کرس گیل کے پاس ہے جنہوں نے انڈین پریمیئر لیگ میں 175 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

شیئر: