Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دانتوں کی ساخت سے شخصیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے

کسی انسان کی شخصیت کا اندازہ اس کے بات کرنے ، کھانا کھانے اور گفتگو کے دوران جسم کو حرکت دینے  کے انداز سے لگایا جا سکتا ہے ۔ انسان کی ہر حرکت اس کی شخصیت اور مزاج کی عکاس ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی شخص کے سامنے کے دانتوں کی ساخت بھی اس کی شخصیت کا اندازہ لگانے میں مدد دے سکتی ہے۔ ہمارے بالکل سامنے کے دو دانت 4 قسم کی ساخت کے حامل ہوتے ہیں۔ بیضوی (اوول) ، چوکور ، قائمہ الزاویہ (ریکٹینگولر) اور تکون۔
اگر کسی شخص کے سامنے کے دو دانت بیضوی ساخت کے ہیں تو یہ اس شخص کے تخلیقی ہونے کی نشانی ہیں۔ ایسے افراد بعض اوقات معمولی باتوں پر بھی جھگڑ سکتے ہیں تاہم یہ ہمدرد طبیعت کے مالک ہوتے ہیں اور کسی کو مشکل میں دیکھ کر فوراً اس کی مدد کرتے ہیں۔بیضوی دانتوں والے افراد چونکہ تخلیقی صلاحیت کے مالک ہوتے ہیں لہٰذا یہ اپنے خیالات و تصورات میں اتنے کھو جاتے ہیں کہ یہ حقیقی دنیا سے کٹ جاتے ہیں۔ یہ طویل عرصے تک کسی چیز پر اپنی توجہ مرکوز نہیں رکھ پاتے۔
مزید پڑھیں:دانت صاف کرنے کیلئے سر کے بال
چوکور دانت کے حامل افراد عموماً پرسکون طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ اپنے جذبات پر قابو پانا جانتے ہیں۔یہ لوگ عموماً کم گو بھی ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مغرور سمجھا جاتا ہے اور لوگ ان سے دور رہتے ہیں۔
اگر آپ قائمہ الزاویہ یا ریکٹینگلر دانتوں کے مالک ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ حاکمانہ مزاج کے مالک ہیں۔ آپ میں رہنمائی کرنے اور بہترین فیصلہ سازی کی پیدائشی خصوصیت موجود ہے۔ایسے دانتوں کے حامل افراد زندگی میں طے کیے گئے مقاصد حاصل کرنے کے لیے بے حد جنونی ہوتے ہیں اور اس کے لیے بعض اوقات یہ اپنے قریبی رشتوں کی بھی پرواہ نہیں کرتے جس کی وجہ سے خود غرض اور انا پسند قرار پاتے ہیں۔
تکون دانت رکھنے والے افراد تنہائی سے گھبراتے ہیں لہٰذا یہ دوست بنانے میں ماہر ہوتے ہیں۔ یہ مثبت سوچ رکھنے والے افراد ہوتے ہیں اور اگر انہیں ان کے پسندیدہ شعبے میں کام کرنے کا موقع مل جائے تو یہ نہایت کامیاب ثابت ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں:ٹیڑھے دانتوں کیلئے بریسز تاحیات استعمال کرنا ہونگے، ماہرین

شیئر: