Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹیج ڈرامے میں اصلاح کا پہلو بھی ہوتا ہے، ماہ نور

نامور اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامے میںانٹرٹینمنٹ کے ساتھ معاشرے کی اصلاح کا پہلو بھی ہوتا ہے۔ اس کے اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔ رقص اسٹیج ڈرامے کالازمی جزو ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ اسکرپٹ لکھنا آسان کام نہیں ہوتا اور موجودہ دور میں پڑھے لکھے لوگ اس طرف آرہے ہیں۔اسٹیج سے وابستہ لوگوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ہمیں خود کو وقت کیساتھ بدلنا ہے وگرنہ ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ایسا ہو نہیں سکتا کہ صرف رقص کی بنیاد پر سارا ڈرامہ چلایا جائے بلکہ اس میں انٹرٹینمنٹ کیساتھ ساتھ اصلاح کا پہلو بھی ہے جسے سمجھدار لوگ بآسانی تلا ش کر لیتے ہیں۔ اسٹیج پر جہیز کی لعنت کے خلاف ، تعلیم کا شعور اجاکرنے ، معاشرے میں سماجی او رمعاشی انصاف کی تفریق کو موضوع بنایا جاتا ہے اور یہی ہمارے معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل ہیں۔
 

شیئر: