Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کہیں آپ وٹامنز کی کمی کا شکار تو نہیں؟

انسان کی جسمانی صحت غذائی اجزاء سے حاصل ہونے والی توانائی اور طرز زندگی پر منحصر ہوتی ہے۔ دراصل مناسب اور بنیادی غذائی اجزاء کی کمی  یا زیادتی صحت کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگر غذا سے انسانی جسم کو مناسب مقدار میں کاربوہائیڈریٹ، وٹامن اور پروٹین فراہم نہ ہو تو انسان دن بھر تھکاوٹ، بے چینی اور نقاہت محسوس کرتا ہے یوں سستی اور کاہلی سے فرد کی ذہنی صلاحیتیں ماند پڑجاتی ہیں۔ غذائی ضروریات کی کمی دماغی خلیوں کی نشونما میں رکاوٹ کا بھی سبب بنتی ہے ۔
مزید پڑھیں:وٹامن سی قوت مدافعت بڑھانے کے لئے اہم
وٹامنز کی اہمیت اور افادیت مسلمہ ہے کیونکہ اگر انہیں روزمرہ خوراک میں شامل نہ کیا جائے تو صحت کے سنگین مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے اور تدارک نہ کرنے پر یہ مسائل جان لیوا بھی ہوسکتے ہیں۔ وٹامنز کا شمار ان ضروری اجزاء میں کیا جاتا ہے جو جسمانی اجزاء کی کارکردگی بڑھانے میں معاون اور فعال کردار ادا کرتے ہیں۔ 
کیمیائی اعتبار سے یہ ایسی نامیاتی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں جو جسمانی نشوونما، اعصابی استحکام، صحت کی برقراری اور متعدد امراض کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ وٹامن کی مختلف اقسام کا کردار مخصوص اور مختلف ہوتا ہے۔بنیادی طور پر ہمیں 20 میں سے تقریباً 6وٹامن کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ آئیے مختصراً دیکھتے ہیں کہ وٹامنز کی کون سی قسم کن کن جسمانی اعضاء کیلئے مفید ثابت ہوتی ہے:
مزید پڑھیں:وٹامن جلد کے لئے کیوں ضروری ہے؟
وٹامن اے کی مناسب مقدار بینائی کو تقویت بخشتی ہے، یہ دانتوں کی چمک برقرار رکھنے میں بھی  معاون ہوتے ہیں، بہت سے جلدی امراض جیسے ایگزیما اور کیل مہاسے وغیرہ کی صورت میں وٹامن اے پرمشتمل غذا کا استعمال کرنا چاہیے۔
وٹامن بی کی کی کمی کے سبب  انسان ہر وقت کسی نہ کسی ذہن و اعصابی کیفیت یا امراض میں مبتلا رہتا ہے نیند کے مختلف مسائل اور چہرے کے مختلف داغ دھبوں کی شکایت بھی وٹامن بی کی مناسب مقدار حاصل کرنے سے دور ہوجاتی ہے، یہ وٹامن دالوں، مچھلی، لوبیا، اخروٹ وغیرہ سے با آسانی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
چہرے کی شادابی برقرار رکھنے اور جھریوں کے خاتمے کیلئے وٹامن سی کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے۔غذا میں وٹامن سی کی مناسب مقدار شامل کرنے سے  مسوڑھوں سے خون آنے کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔
مزید پڑھیں:پالک ، صحت مند اجزاء سے بھرپور
 وٹامن ڈی ہڈیوں کی مضبوطی کا بہترین ذریعہ تصور کیا جاتاہے۔ جسمانی عضلات کی کمی اس وٹامن کی کمی کے سبب پیدا ہوتی ہے، اس وٹامن کی کمی سے جوڑوں کی سوزش اور ذیابیطس بھی ہوسکتا ہے۔
بڑھتی عمر کے ساتھ صحت مند رہنے کے لئے وٹامن ای کی مناسب مقدار حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ وٹامن ای کی مناسب مقدار اعصاب کو تقویت دیتی ہے، اس کا باقاعدہ استعمال ٹیومر، دل اور سینے کے امراض سے بچاتا ہے۔
 
 

شیئر: