Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیونی کمپنی کے 6 نئے اسمارٹ فون لانچ

چائنیز اسمارٹ فون کمپنی جیونی کی جانب سے 6 نے اسمارٹ فون لانچ کر دئیے گئے ہیں جس میں ایس 11 ایس، ایس 11، ایس 11 لائٹ ،ایم 7 پلس اور ایف 205 شامل ہیں۔ایم 7 پلس میں 6.43 انچ ڈسپلے ، کالکوم اسنیپ ڈریگون 660 پراسیسر ، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم، ڈوئل سم سپورٹ ، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج، ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ایس 11 میں 5.99 انچ ڈسپلے ، میڈیا ٹیک پراسیسر ٬ 16 اور 5 میگا پکسل کے بیک کیمرے ، 16 اور 8 میگا پکسل کے دو فرنٹ کیمرے ، 64 جی بی اسٹوریج اور 3410 ملی ایمپئیر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔ایس 11 لائٹ میں 5.7 انچ ڈسپلے , اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، اسنیپ ڈریگون پراسیسر ، 13 اور 2 میگا پکسل کے بیک کیمرے ، 16 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ، 32 جی بی اسٹوریج اور 3410 ملی ایمپئیر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔ایس 11 ایس میں 6.01 انچ ڈسپلے ، میڈیا ٹیک پراسیسر ٬ 16 اور 8 میگا پکسل کے بیک کیمرے ، 20 اور 8 میگا پکسل کے دو فرنٹ کیمرے ، 64 جی بی اسٹوریج اور 3600 ملی ایمپئیر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔ ایس ٹی 11 ایس کی قیمت 500 ڈالر , ایس 11 کی قیمت 270 ڈالر ، ایس 11 لائٹ کی قیمت 200 ڈالر ، ایم 7 پلس کی قیمت 665 ڈالر ، ایم 7 کی قیمت 425 ڈالر , ایم 7 پاور کی قیمت 240 ڈالر ، ایم 7 منی کے قیمت 210 ڈالر ، ایف 205 کی قیمت 150 ڈالر ہے۔
مزید پڑھیں:اوپو ۱یف 5 یوتھ لانچ کر دیا گیا
 

شیئر: