Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیٹ بیلٹ خلاف ورزی کا پتہ لگانیوالے کیمرے غیر موثر

ریاض: محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال اور سیٹ بیلٹ کی پابندی نہ کرنے والوں کا ریکارڈ رکھنے والے  ساھر کیمرے غیر موثرہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ محکمہ ٹریفک نے ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پکڑنے والے کیمرے نصب کئے ہیں مگر یہ ابھی تک غیر موثر ہیں۔ یہ وضاحت سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس وڈیو کلپ کے جواب میں جاری کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا تھا کہ ریاض کی التخصصی اسٹریٹ پر حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے والوں پر نظر رکھنے والے کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:ساھر کیمرے سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی ریکارڈ نہیں کرتے
 مقامی شہری نے اس کیمرے کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی اور انتباہ دیا تھا کہ سب لوگ ہوشیار ہو جائیں، ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال اور سیٹ  بیلٹ نہ باندھنے والوں پر جلد ہی جرمانے ہونے لگیں گے۔ محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ مذکورہ کیمروں کا ابھی تجربہ کیا جا رہا ہے۔ باقاعدہ منظوری سے قبل کسی بھی ڈرائیور کا  خلاف ورزی  پر کیمرے کی بنیاد پر چالان نہیں  ہوگا۔ 
مزید پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس گم ہونے پر کیا کیا جائے؟

 

شیئر: