Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#پی_پی_پی_کے_50_سال، سرگرم ہیش ٹیگ

ٹویٹر پر #پی_پی_پی_کے_50_سال آج کا سرگرم ہیش ٹیگ رہا جس کی ورلڈ پوزیشن 48 نمبر پر رہی۔پاکستانی صارفین نے یہ ہیش ٹیگ پاکستان کی دوسری بڑی سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے 50 سال پورے ہونے پر جاری کیا۔ٹویٹر صارفین کی طرف سے چلایا جانے والا یہ ٹرینڈ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب جاری ہوا اور ساری رات اور جمعرات کے دن بھی یہ ٹرینڈ پہلے نمبر پر ہی رہا ۔گو کہ ہیش ٹیگ کی ورلڈ پوزیشن کافی پیچھے تھی تاہم پاکستانی ٹرینڈ میں یہ دن بھر پہلے نمبر پر رہا۔
ٹرینڈ کا نیا سیکشن کیسا لگا؟ رائے ضرور دیں
پی پی پی اچیومنٹ نامی اکاو¿نٹ سے ٹویٹ کیا گیا:1994 میں لیڈی ہیلتھ ورکر کا پروگرام شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے متعارف کرایا۔اس کے ذریعے ہزارو ں عورتوں کی تربیت کی جاتی ہے کہ وہ دیہاتی علاقوں میں صحت کی سہولیات فراہم کر سکیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ میں کہا: پی پی پی کے عزیز کارکن اور آفس بردار،ہماری گولڈن جوبلی کے جشن میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔تمام پی پی پی کے حمایتی اپنے گھروں پر پارٹی کا جھنڈا لگا کرہمارے ساتھ اس خوشی کے موقعے پر شریک ہوں۔
سینیٹر سید غنی نے پارٹی کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: فیصلوں میں کچھ غلطیاں، پالیسیوں میں کچھ خامیوں کے باوجود یہ میرا پختہ یقین ہے کہ آج بھی پیپلز پارٹی پاکستان کی بہترین سیاسی جماعت ہے۔
مزید پڑھیں: #پاک_فوج_زندہ_باد
ایم این اے شازیہ عطا مری نے ٹویٹ کیا:50 سال پہلے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت کے بیج لگائے،لوگوں کو آواز دی اور انہیں ان کے حقوق سے واقف کیا ۔آج ہم اس دن کے 50 سال کا جشن مناتے ہیں جس عام آدمی کو بااختیار بنایا گیا اور پائیدار جمہوریت کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔
سابق گوررنر ماجد آغا نے ذوالفقار علی بھٹو کے ان الفاظ کو ٹویٹ کیا: اگر چیزیں تبدیل نہیں ہوتیں تو کوئی تبدیلی نہیں ہوگی یا تو طاقت لوگوں کو منتقل کر دی جائے یا سب کچھ تباہ ہو جائے گا۔ 
ڈاکٹر عائشہ نوید نے ٹویٹ کیا:کرپشن اور لوٹ مار کے 50 سال۔
 
 

شیئر: