Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اذان کی آواز پر مودی نے تقریرروک دی

نوساری،گجرات۔۔۔۔۔ بی جے پی حکومت کی جانب سے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو ’’قریب‘‘کرنے کی پالیسی کے تحت وزیر اعظم مودی نے اپنے انتخابی جلسے کے دوران تقریر کرتے وقت قریب کی مسجد سے اذان کی آواز آتے ہی  3منٹ تک تقریر روک دی۔ گجرات میں وزیر اعظم کی یہ آخری انتخابی ریلی تھی ۔ ذرائع نے بتایا کہ جب وزیراعظم تقریر کے دوران اچانک دیر تک خاموشی اختیار رکھی۔ جلسہ میں موجوافراد کو تشویش لاحق ہوئی اور وہ سمجھ نہیں سکے کہ ماجرا کیا ہے؟شاید گلے میں خراش کی وجہ سے ایسا ہوا ہو مگر 3منٹ تک تقریر روک کر پانی پیتے رہے۔ اذان ختم ہونے کے بعد انہوں نے تقریر دوبارہ شروع کی اور پھر خود ہی اپنی خاموشی کی وجہ بتائی۔

شیئر: