Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ونڈوز 10 کے صارفین کی تعداد 60 کروڑ ہوگئی

مائیکروسافٹ ونڈوز 10 کے صارفین کی تعداد60 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس بات کا اعلان مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیا نیڈلا نے کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مائیکروسافٹ نئی ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتے ہوئے اپنے صارفین کے لئے بہتر سے بہتر فیچرز پیش کرتا رہے گا۔
واضح رہے پچھلے سال ونڈوز 10 کے صارفین کی تعداد 27 کروڑ تھی جس میں ایک ہی سال میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی بڑی وجہ ونڈوز 7 اور ونڈوز 8.1 استعمال کرنے والے صارفین کا ونڈوز 10 پر اپ گریڈ ہونا ہے۔

 

شیئر: