Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#تین_طلاق، انڈین صارفین کا ہیش ٹیگ عالمی ٹرینڈ بن گیا

انڈیا میں سپریم کورٹ کے حکم پر مودی گورنمنٹ کی طرف سے3 طلاق کے قانون کے اطلاق پر انڈین صارفین نے ٹویٹر پر #تین_طلاق ٹرینڈ جاری کیا جو ایک گھنٹہ تک 5ویں نمبر پر رہنے کے بعد پہلے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا۔عالمی رینکنگ میں یہ ٹرینڈ27 ویں نمبر پر رہا۔انڈین صارفین نے کچھ اس طرح اس ٹرینڈ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا:
آل انڈیا ریڈیو نیوز نے ٹویٹ میں لکھا:فوری طور پر3 طلاق دینا غیر قانونی اور باطل ہے۔ اس عمل کو روکنے کے لئے تجویز کردہ مسودہ کے مطابق خاوند کو3 سال کی قید ہو گی۔

یہ سیکشن آپ کو کیسا لگا؟ رائے دیں، ہماری رہنمائی کریں

ایک ہندو صارف سونالی نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:3 طلاق کینسر کی طرح خطرناک ہے لیکن ڈاکٹر مطلب ”موودی“ اور ہسپتال مطلب”سپریم کورٹ“نے یہ بیماری ہمیشہ کے لیے ختم کردی۔شکریہ۔
ہندو شہری سدھارت بگاریا نے کہا:نریندرا مودی گورنمنٹ کی طرف سے قابل تحسین قدم۔یہ گورنمنٹ معاشرے کے ہر پہلو پر کام کر رہی ہے اور اسی لیے سپریم کورٹ کے حکم کے 3 مہینے کے اندر 3 طلاق کے قانون کی تکمیل کی ہے۔
ڈاکٹر رانا نے ٹویٹ کیا:3طلا ق کو ختم کرنے کا قانون لانے پر انڈین گورنمنٹ کو خراج تحسین لیکن فوری ٹرپل طلاق کو شامل کرنے کا یقین رکھو،جیسا کہ قرآن فوری طور پر ٹرپل طلاق سے منع کرتا ہے۔
بشان شرگاونکر نے کہا:3 طلاق پر پابندی کا قانون موسم سرما کے سیشن میں پیش کیا جائے گا،یہ اچھی بات ہے کہ مسلم عورتوں پر نا انصافی ختم کرنے کے لیے انڈیا صحیح سمت میں جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:#پاک_فوج_زندہ_باد
 
 

شیئر: