Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غذائی اشیاءکی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے نیا ضابط متعارف

 طائف.... ضروری غذائی اشیاءکی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے نیا ضابطہ متعارف کرایا جائیگا۔ اشیائے صرف میں تاجروں کی من مانی کو روکنے اور ذخیرہ اندوزی ختم کرنے کیلئے قانون پر جلد عملدرآمد کیا جائیگا۔ المدینہ اخبار کے مطابق وزارت تجارت سمیت مختلف وزارتوں پر مشتمل اعلیٰ کمیٹی چاول سمیت دیگر بنیادی غذائی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے علاوہ رسد و طلب میں توازن پیدا کرنے کیلئے نیا ضابطہ تیار کرچکی ہیں۔ کمیٹی غذائی اشیاءکے علاوہ جان بچانے والی ادویہ اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی آکسیجن کے لئے بھی ضوابط بنا رہی ہے۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ غذا اور دوا بورڈ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ عرصہ کے دوران تاجروں نے ضروری غذائی اشیاءکے علاوہ مختلف قسم کی اہم ادویہ کی قیمتوں میں 500 فیصد تک اضافہ کردیا تھا۔ مملکت میں یہ اشیاء پڑوسی ممالک کے مقابلے میں زیادہ قیمتوں میں فروخت ہوتی ہیں نئے ضابطے میں تاجروں کو قیمتوں میں اضافے سے روک دیا جائے گا۔ 

شیئر: