Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ : بڑی ٹیموں کے آسان راستے

 

ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018کی درجہ بندی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔سب سے مشکل گروپ بی ہے جس میں پرتگال ،ایران، مراکش اور اسپین کی ٹیمیں موجود ہیں۔اس کے ساتھ ہی ایسا لگتا ہے کہ فیورٹ ٹیموں کا اگلے راونڈ میں پہنچنا مشکل نہیں ہوگا۔ ایسا کوئی گروپ نہیں بنا جس میں کئی بڑی ٹیمیں ایک ساتھ آگئی ہوں۔ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیمیں برازیل، فرانس، پرتگال، جرمنی، ارجنٹائن مختلف گروپوں میں ہیں۔ 
مزید پڑھیں:ورلڈ کپ2018:افتتاحی میچ سعودی عرب اور روس کے مابین ہو گا
جس کے بعدفٹبال ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئی بھی گروپ ایسا نہیں جسے دیگر کے مقابلے میں زیادہ مشکل قرار دیا جا سکے۔گروپ بی میں شامل پرتگال اس وقت عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہے اور موجودہ یورپی چیمپیئن بھی ہے جبکہ ا سپین نے 2010ءمیں ورلڈ کپ جیتا تھا اور ایران ایشیائی کوالیفائنگ میچوں میں مسلسل 10 میچ جیت چکا ہے۔میگا ایونٹ کا آغاز 14جون 2018ءسے ہو گا جو 15جولائی تک جاری رہے گالیکن نیا سال شروع ہونے سے قبل ہی اس ایونٹ کی گونج دنیا بھر میں سنائی دینا شروع ہوگئی ہے۔

شیئر: